تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:59

45ہزار ڈالر مالیت کے پلاٹینم سن گلاسز کی نمائش

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی… 45ہزار ڈالر مالیت کے وائٹ گولڈ(پلاٹینم) کے تیار کردہ سن گلاسز کی نمائش کردی گئی ۔فیشن کی دنیا میں جہاں جوتوں، کپڑوں اور جیولری پر بہت دھیان دیا جاتا ہے وہیں فیشن ایبل خواتین کے درمیان برانڈڈ اور مہنگے سن گلاسز کی نمائش کو بھی بیحد اہمیت حاصل ہے۔ فیشن کے دلدادہ مرد و خواتین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشہور گاڑی ساز کمپنی نے اپنے برانڈڈ سن گلاسز کی نئی رینج متعارف کروادی ہے۔ کئی شاندار اور قیمتی سن گلاسز کے بیچ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل پلاٹینیم سے تیار کیے گئے سن گلاسز ہیں جن کی قیمت45ہزار ڈالر سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.