تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:43

ڈی جی خان،شمالی بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

جنگ نیوز -


ڈی جی خان......ڈیرہ غازی خان اور شمالی بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ۔لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ان علاقوں میں اگلے 24 سے 48گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں تیزاور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پہاڑی ندی نالوں کے اطراف میں رہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ طغیانی کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہیں،تیز اور شدید بارشوں سے ان علاقوں میں سیلاب اور طغیانی کاخدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.