تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38

الطاف حسین کی جانب سے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

جنگ نیوز -


لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں گلستان روڈ پر کار خود کش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر خود کش دھماکہ کرنے والے دہشت گرد نہ صرف مسلم امہ بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عید لفطر کے مبارک دن بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے اور فرقہ واریت پھیلانے والے سفاک دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے اور جہل کی تاریکیوں میں گم درندہ صفت دہشت گرد ملک و قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناوٴنی سازش پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سے مطالبہ کیا کہ گلستان روڈ کوئٹہ پر کار خود کش بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیا جائے ، درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام حکومتی وسائل کو مزید مثبت انداز میں استعمال میں لایاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.