31 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:49
بول کے چرچے بھارت میں
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستانی فلم بول بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے بعد عوام اور فلمی نقادوں سے زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سنجیدہ موضوع کے باوجود فلم میں ناظرین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ ایک اور اخبار نے لکھا ہے کہ فلم بول میں پاکستانی خواتین کے مسائل کو بڑی دلیری سے موضوع بنایا گیا ہے۔ ایک اور اخبار نے فلم میں حمیمہ ملک کی اداکاری کو سراہا اور لکھا ہے کہ انھوں نے ایک بہادر عورت کا کردار ادا کیا۔ مختلف اخبارات نے ہدایت کار شعیب منصور کی صلاحیتوں کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ تخلیقی انداز رکھنے والے محنتی ڈائریکٹر ہیں۔