تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:49

ایران، بھارت، یورپ اور انڈونیشیا میں بھی عید

جنگ نیوز -


کراچی...پاکستان کے علاوہ دنیاکے کئی اورملکوں میں بھی آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع یونی ورسٹی میں ہوا جہاں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، سابق صدر ہاشمی رفسنجانی سمیت ہزاروں افراد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں عید کی نماز ادا کی۔ بھارتی مسلمان بھی جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منارہے ہیں،دارالحکومت نئی دلی کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا ،جہاں بہت بڑی تعداد میں مسلمانوں نے سید احمد شاہ بخاری کی امامت میں عید کی نماز پڑھی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔بنگلہ دیش میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت ڈھاکہ کی مسجد بیت المکرم میں ہوا۔انڈونیشیامیں بھی کل آخری روزہ تھا،اوریہاں بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ آج عید منائی جارہی ہے،دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جکارتا کی جامع مسجد استقلال میں ہوا جہاں دو لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز پڑھی۔چین کی مسلم آبادی بھی عید الفطر کی خوشیوں سے اپنا حصہ وصول کر رہی ہے،بیجنگ کی سب سے بڑی اورقدیم مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لیبیا کے عوام نے بیالیس سال میں پہلی بارمعمر قذافی کے بغیر عید منائی،مصراتہ اور طرابلس میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، سیکڑوں مسلمانوں نیطرابلس کے مرکزی شہدا چوک پر عید کی نماز ادا کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.