تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:18

گورنرہاوٴس آج میرے تو کل وزیر اعلیٰ کے پاس ہوسکتا ہے، لطیف کھوسہ

جنگ نیوز -


لاہور...گورنر پنجاب لطیف خان کھوسہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو گورنر ہاوٴس میں میٹھی سویاں کھانے کی دعوت دی ہے۔ گورنر کا کہناتھاکہ گورنر ہاوٴس آج انکے پاس ہے تو کل وزیر اعلیٰ کے پاس ہوسکتا ہے۔گورنر ہاوٴس لاہور میں کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی ، پنجاب حکومت کوساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں ، وزیراعلیٰ آئیں بیٹھیں اوراورالزام تراشی کی بجائے مل کرچلنے کی بات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر سب افسردہ ہیں ،امید ہے کہ یہ جلد بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم سمیت کسی کو غدار نہیں کہتے ،ذوالفقار مرزا کا بیان انکی ذاتی رائے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.