تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:0

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ بھی ذوالفقار مرزا کے پرستار نکلے

اے آر وائی - گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات نے گھٹن کو توڑا ہے، حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کیں۔ لاہور میں عوام سے عید ملنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار مرزا کے بیانات سے اظہار لاتعلقی اور ایم کیو ایم تردید کرچکی ہے۔ عدلیہ آزاد ہے الزامات کی تحقیقات کے لئے ذوالفقار مرزا کو طلب کرسکتی ہے۔



گورنر نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مری، مینگل، بگٹی اور دیگر بلوچ قبائل کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ گورنر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو سیاسی مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وزیراعلیٰ ہاؤس پیپلز پارٹی اور گورنر ہاؤس مسلم لیگ ن کے پاس ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.