31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:29
عید پر سیلاب سے متاثر بھائیوں کو فراموش نہ کیا جائے،چوہدری برادران
جنگ نیوز -
گجرات...مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کو فراموش نہ کیا جائے۔انہوں نے یہ بات گجرات میں چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہناتھاکہ کراچی کے حالات پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، پوری قوم دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہے،اللہ تعالی معاشر ے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے دل میں بھائی چارے کے جذبات پیدا کرے عید کی نماز کے بعد چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی لوگوں سے گھل مل گئے اورانہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔