31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:18
فلم ہٹ ہوجائے، دپیکا دُعا مانگنے اجمیر شریف پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
اجمیر...اپنی آنے والی فلموں کی کامیابی کے لئے فکر مند بالی وڈ اداکارہ ’دپیکا پاڈو کون‘ دعامانگنے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پہنچ گئیں۔بالی وڈ کی گلیمرس اداکارہ، اجمیر شریف میں صوفی بزرگ کر مزار پہنچیں تو ان کا سرپر دوپٹے اوڑھا ہوا تھا جبکہ نگاہیں نیچی اور چہرے پر دھیمی سی مسکراہٹ سجی تھی۔سادہ سے کپڑوں میں ملبوس دپیکا کا یہ نیا ہی روپ تھا۔مداحوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں گھری ہوئی اداکارہ نے مزار پر پھول چڑھائے اور آنے والی فلموں دیسی بوائز، کاک ٹیل اور تامل فلم رانا کی کامیابی کی دعائیں مانگیں۔