31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:40
مہمند ایجنسی کا 85فیصد علاقہ کلیئر کیا جاچکا،کور کمانڈر پشاور
جنگ نیوز -
پشاور…کورکمانڈرپشاور آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی کا 85فیصد علاقہ کلیئر کیا جاچکاہے ۔عید کے فوراًبعد متاثرین کی آباد کاری کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جائیگا۔مہمند ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں سے عید ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ آصف یاسین ملک نے کہا کہ مہمند ایجنسی کا 85 فی صد علاقہ کلیئر کیا جاچکاہے اور مختلف مقامات پر لگائے گئے بارودی سرنگوں کو تلاش کر کے ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مہمند ایجنسی میں متاثرین کی آباد کاری کا سلسلہ عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔متاثرین کی منتقلی کے بعد مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کامو ں کا آغاز کیا جائے گا۔کور کمانڈر کاکہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں قیام امن کے دوران 3آفیسرز سمیت 72 جوان شہید جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔