تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:40

ٹھٹھہ ،غلام علی میں مسجدکی چھت گرنے سے20افراد زخمی

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ...ٹھٹھہ سے 35 کلو میٹردور غلام علی کے علاقے میں قدیم جامع مسجدکی چھت کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع ٹھٹھہ میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے نتیجے میں قدیم جامع مسجد کی مخدوش چھت کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسجد کی چھت کو شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیاگیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.