تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:2

کراچی میں مسلح ونگ برداشت نہیں کئے جائیں گے،وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ برداشت نہیں کئے جائیں گے، جو بھی دہشتگردی میں ملوث ہوگا اس سے سختی سے نمٹیں گے ،ملتان سرکٹ ہاوٴس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں، علماء اور تاجروں سے عید ملنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرائیکی 64 سال سے حقوق سے محروم ہیں۔ سرائیکی وسیب کے لوگوں کی خواہشات کی تکمیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی بات سرائیکی صوبہ کو کمزور کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔ اگر کسی کو سرائیکی کا لفظ پسند نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، پھول پھول ہی رہتا ہے اسے جو نام بھی دے دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری املاک پر قابض لوگ ایک ماہ کے اندر املاک واپس کردیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال یقینی بنانے کے لئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے پالیسی بنالی ہے جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہوگا اس سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے جس کے باعث طاقت،صلاحیت اور شہید بھٹو کا نظریہ ہے اور حکومت تمام چیلنجز سے نمٹے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.