31 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:41
کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی...اگلے چار سے پانچ روز کے دوران کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مشرقی حصوں میں مزید بارشیں ہوں گی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے کے دوران بعض علاقوں میں موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راول پنڈی اسلا م آباد ،جنوبی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں ہوں گی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں سب سے زیادہ بارش دادو میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ خان پور میں 70 ،رحیم یار خان 67 ، چھور 45 ، روہڑی 28 ، مٹھی 29 ، قلات 21 اور کراچی میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دالبندین اور نوکنڈی 39 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری ، اسلام آباد 36 ، پشاور 35 ، کراچی 29 ، کوئٹہ 26 اور مری میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔