تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:52

چین کی سا لمیت کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کرینگے،صدر زرداری

جنگ نیوز -


ارومچی...پاکستان اور چین نے تجارت ،توانائی ،مواصلات زرعی ترقی اور ریلوے سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق صدر آصف علی زرداری اور چین کے نائب وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔دونوں راہ نماوٴں کے درمیان ملاقات ارومچی میں ہوئی ،صدر نے پاک چین تجارت کا حجم دو سے بڑھا کر آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ حل طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش پر قائم ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی سا لمیت کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے چین کی جانب سے قراقرم ہائی وے میں تیرہ کلومیٹر اضافے اور بائیس کلومیٹر حصے کو دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش منظور کر لی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے پاک چین تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان اورتعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر نے اس خواہش کا بھی ا ظہار کی کہ چین پاکستان میں پانی اور توانائی کے لئے تھر کول کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.