31 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:22
پہاڑوں پر نصب دنیا کا سب سے بڑا اورخطر ناک جھول
جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…این جی ٹی…نیوزی لینڈ میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑوں کے درمیان دنیا کاسب سے بڑااور خطر ناک جھولا نصب کیا گیا ہے۔ دو پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کے ذریعے جھولا جھولنے والوں کو ایک رسی کے ساتھ باندھ کر 70میٹر کی اونچائی سے نیچے لٹکا یا جاتاہے جس کے بعد یہ رسی جھولتی ہو ئی دوسری جانب پہاڑ کا 300میٹر تک کا فاصلہ طے کر تی ہے۔اس جھولے میں بیک وقت دو افراد بیٹھ سکتے ہیں تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انھیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جا تی ہیں۔