تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:30

30ستمبر کو گوامریکا گوریفرنڈم اور2اکتوبر کو لاہورمیں دھرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور…جماعت اسلامی نے 30 ستمبر کو ملک بھر میں گو امریکا گو ریفرنڈم کروانے جبکہ2اکتوبر کو لاہور میں لوڈشیڈنگ،ڈرون حملوں،مہنگائی اور بیروزگاری اور امریکی مداخلت کے لیے خلاف دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے منصورہ لاہورمیں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب اور بلوچستان کو الگ کرنیکی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کوذوالفقار مرزا کے سنگین الزامات کانوٹس لینا چاہیے۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ سے الگ ہوجائے تو ڈرون حملے بند ہوجائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.