1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
عطیہ عبدالرحمان کی ہلاکت سے القاعدہ کو بڑا دھچکا لگا ہے، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے نمبر2 رہنما عطیہ عبدالرحمان کی ہلاکت تنظیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ وہائٹ ہاوٴس میں انسداد دہشت گردی کے سربراہ جون برنین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن اور اب عطیہ عبدالرحمان کی ہلاکت سے القاعدہ کو شدید نقصان پہنچا ہے ،جون برنین کا کہناتھا کہ القاعدہ دوبارہ مضبوط نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اتنے بڑے نقصان کی تلافی کرسکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق امریکا میں نائن الیون کی 10 ویں تقریب کے موقع پر دہشت گردی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، اس کا کریڈٹ امریکا کو جاتا ہے جس نے بیرون ملک دہشت گردوں کے خلاف جارہانہ کارروائی کی ہے۔امریکی حکام نے چند روز پہلے دعویٰ کیاتھا کہ القاعدہ نمبر 2 وزیر ستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔