تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39

نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 102 افرادہلاک ہوگئے،ریڈکراس

جنگ نیوز -


لاگوس ... ریڈکراس کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 102 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔لاگوس میں ریڈکراس حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں بارش اور سیلاب کے باعث 102 افراد اپنی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،جبکہ بارش کے باعث سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیر یا کے جنوب مغربی علاقے علاقوں میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریڈکراس سمیت دیگر تنظیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.