1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
لیبیا میں جنگ بندی کیلئے قومی عبوری کونسل سے رابطہ کیا،سعدی قذافی
جنگ نیوز -
طرابلس ... معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کا کہنا ہے کہ انھیں حکومت مخالفین کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ سیف الاسلام کا کہنا ہے حکومت مخالفین کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کا کہناتھاکہ لیبیا میں جنگ بندی کے لیے انھوں نے اپنے والد معمر قذافی کی اجازت سے طرابلس میں قومی عبوری کونسل کے کمانڈر سے رابطہ کیا ہے۔،ان کا کہناتھاکہ قومی عبوری کونسل لیبیا کی قانونی پارٹی ہے تاہم حکومت کی حیثیت سے مخالفین سے مذاکرات کرسکتے ہیں،دوسری جانب معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہناہے کہ مخالفین کے خلا ف مزاحمت جاری رکھیں گے، سیف الاسلام کا کہناتھاکہ سرت میں 20 ہزار سے زائد مسلح نوجوان حکومت کیساتھ ہیں،طرابلس کے گرین اسکوائر کو جلد باغیوں سے آزاد کرالیں گے،ادھر حکومت مخالف کمانڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ معمر قذافی کے وزیر خارجہ عبداتی العبیدی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔