1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
میکسیکو: آتش فشاں پھٹنے سے راکھ ایک میل دورتک پھیل گئی
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی ... میکسیکومیں آتش فشاں پہاڑپھٹنے سے راکھ تقریبا ایک میل دورتک پھیل گیا۔جنوبی میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ Popocatepetl پھٹنے کے باعث آتش فشاں راکھ تقریبا آسمان میں ایک میل تک پھیل گیا۔آتش فشان راکھ میکسیکوسٹی تک پہنچنے کا امکان ہے ،حکام نے قریبی آبادیوں میں رہنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑ سے 12 کلومیٹر دور رہیں۔جنوبی میکسیکو میں واقع آتش فشاں پہاڑ کاشمار دنیا کے متحرک آتش فشاں پہاڑوں میں ہوتا ہے۔