1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
برازیل میں مس یونیورس کے مقابلے کی تیاریاں عروج پر
جنگ نیوز -
ساؤ پولو ... برازیل میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں ، برازیل کی نامزد مس یونیورس اپنے حسن پر تو توجہ دے ہی رہی ہیں ساتھ ہی وہ برازیل کا روایتی ڈانس بھی سیکھ رہی ہیں مس یونیورس کے انتخاب کے لیے بارہ ستمبر کو برازیل کے شہر ساؤپولو میں دنیا بھر سے 89 حسینائیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گی ، لاوارث بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی برازیل کی ایک غیرسرکاری تنظیم نے برازیل کی نامزد مس یونیورس کو ڈانس پارٹی میں شرکت کی دعوت دی جسے اس نے نہ صرف قبول کیا بلکہ ڈانس سیکھنے کی بھی کوشش کرتی نظر آئیں۔ ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر دوچار ایسی مزید پارٹیوں میں انہوں نے شرکت کی تو وہ مس یونیورس بنیں نہ بنیں لیکن اچھی ڈانسر ضرور بن جائیں گی۔