1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:7
سندھ، مشرقی بلوچستان اور جنوب پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…فیصل آباد، وہاڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بارش محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ ،مشرقی بلوچستان اور جنوب پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔رات گئے وہاڑی ،ساہی وال اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی ،بارش کے باعث نشیبیعلاقوں میں پانی جمع ہوگیا،فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ،مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔