تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:29

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے3اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

جنگ نیوز -
راولپنڈی…کشمیر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی فورس ، مجاد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہوگئے ہیں ، یہ واقعہ چاند رات کو پیش آیاپاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات وادی نیلم کے علاقے دودھنیال میں بھارتی فوج نے پاکستانی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ کی، اس موقع پر ایک دھماکہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور فائرنگ سے مجاہد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہوگئے ، میجرجنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں جبکہ فائرنگ کا معاملہ مقامی بھارتی کمانڈر کے ساتھ اٹھایاجارہا ہے،،پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ء سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کا معاہدہ چلا آرہا ہے تاہم اس دوران فائرنگ کے بعض واقعات رونما بھی ہوتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.