تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:42

سندھ،بلوچستان،جنوبی پنجاب میں آج مزید بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ کے کئی مقامات پر اس موسمی سسٹم کے مزید چار سے پانچ روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشمیر،پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی، بہاول نگر میں 94 ملی میٹر، خان پور 87، جہلم 70، سرگودھا 63، رحیم یارخان 56، بہاول پور میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، منگلا میں 37 ملی میٹر، بالاکوٹ 31، لاڑکانہ 26، روہڑی 21، کوٹلی 20 ملی میٹر بارش ہوئی ، نواب شاہ میں 19، راول پنڈی 16، بدین 15، ساہی وال 14، سکھر و سیال کوٹ 12، کراچی و پڈعیدن 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، سبی میں 9، لاہور 8، ملتان، اسلام آباد ، مالم جبہ 7 ، چھور 6، پاراچنار و منڈی بہاوٴالدین میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، جنوبی اور بالائی پنجاب میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ، بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے ، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات اور مشرقی بلوچستان میں آئیندہ 4 سے 5 روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.