1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:42
بھارت:حقیقی زندگی کا اسپائڈر مین،جان ہتھیلی پر رکھ کر ریل کاسفرکر تا نوجوان
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی فلموں میں بلند ترین عمارتوں سے چھلانگیں لگاتا اسپائڈر مین تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا تاہم آج ہم آپ کی ملاقا ت حقیقی زندگی کے ایک اسپائڈر مین سے کر وا رہے ہیں جو چلتی ریل کے ساتھ لٹک کر بہادری کا مظاہرہ کر تا نظر آرہا ہے۔ بھارتی شہر ممبئی میں یہ نو جوان تیزرفتار ریل کے ساتھ لٹک کر اپنی جان کی پر وا کیے بغیر راستے میں آنے والی رکاوٹوں، لوہے کے کھمبوں، دیواروں اور پودوں کے ساتھ خطرناک کرتب کر کے اپنے آپ کو اسپائڈر مین ثابت کر رہا ہے جبکہ اسے اس جان لیوا کھیل سے روکنے کے بجائے اس کے ساتھی بھی اس مظاہرے میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بہادری یا حمایت کا یہ سفر ایک پلیٹ فارم سے شروع ہوا اور دوسرے پلیٹ فارم پر ریل کے پہنچنے پر اختتام پذیر ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کو ئی جانی ومالی نقصان رونما نہیں ہوا۔