1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:27
بلاوایو :پاکستان کی ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف فیلڈنگ
جنگ نیوز -
بلاوایو ......پاکستان نے بلاوایو میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان، عمر اکمل ، عدنان اکمل، جنید خان، سہیل خان، سعید اجمل اور اعزیز چیمہ پر مشتمل ہے۔ میزبان ٹیم ، پاکستانی ٹیم کیخلاف بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔ چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنیوالے زمبابوین ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو بھی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی، زمبابوین ٹیم کے کپتان برینڈین ٹیلر پرامید ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی، دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتی، بلاوایو ٹیسٹ میں فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونیوالے چودہ ٹیسٹ میچز میں سے آٹھ میں پاکستان جبکہ دو میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی۔۔ جبکہ میچ سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا رہا تھا، تاہم اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو پریشانی کا سامنا رہا۔