1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:27
خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
پشاور....خیبرپختونخوا کے تمام جبکہ فاٹا کے بعض علاقوں میں آج بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کل تک جاری رہے گی۔پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پشاور ڈویژن کے علاوہ ہزارہ ، کوہاٹ اور ملاکنڈ ڈویڑن میں آج بار ش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو کل تک جاری رہے گا جبکہ کرم اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش ہوگی۔