تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:0

ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلوڈھائی روپے کمی کا امکان

جنگ نیوز -


کراچی......آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔ انڈسٹری زرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ایک ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں پر27 ڈالر فی ٹن سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی اس کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے لئے تو قع ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آئندہ ہفتے 2.5 روپے تک کی کمی کا اعلان کیا جائے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیو ٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عتیق خان نے مقامی ایل پی جی بنانے والی کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے فائد ہ عوام کو منتقل کریں کیونکہ زائد قیمتوں کے باعث اس کی فروخت میں تقریبا 50 فیصد تک کمی آچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.