1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:0
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں عید کے دوسرے روز بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
پشاور .......پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں عید کے دوسرے روز بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں عید کے دوسرے روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلان کے باوجود پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں عید کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ عید کے پہلے روز لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم رہا تاہم دوسرے دن بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بیشتر علاقوں میں ہرایک گھنٹے بعد دو گھنٹوں کے لئے بجلی جاتی رہی جس سے عید پھیکی پڑ گئی۔