1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:11
ایک سو بتیس پاکستانی تین دن سے جدہ ایئرپورٹ پر بے یارو مددگار
جنگ نیوز -
جدہ.....عمرہ ادا کرکے وطن واپس آنے والے 132 پاکستانی جدہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود انہیں جہاز میں سوار ہونے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ اس سال عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے سے محروم ہو گئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں میں بوڑھے ، بچے اور خواتین سب شامل ہیں اور وہ سب اس وقت سخت مشکل میں ہیں۔ مسافروں کی اٹھائیس اگست کی سیٹیں کنفرم تھیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک نہیں بتایا گیا کہ انھیں کب واپس بھیجا جائے گا، اور وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد اب اللہ کے آسرے پر وہاں بیٹھے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قونصل خانے سے بات کی لیکن انہوں نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا