1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:39
اپنے وسائل پر اپنے اختیار کے نعرے کو حقیقت کردکھایا، امیر حیدر ہوتی
جنگ نیوز -
مردان...وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے وسائل پر اپنے اختیار کے نعرے کو حقیقت کردکھایا ہے۔مردان میں جلسے عام سے خطاب میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں سیلاب کے باعث ترقیاتی کام روک دیئے گئے تھے تاہم اب دوبارہ ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں اور صوبے میں 32ارب روپے کے میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔اس موقع پر امیر حیدر خان ہوتی نے صوابی کی دس یونین کونسلز کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔