تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:39

لودھراں :گاڑی میں آگ لگنے سے پانچ افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
لودھراں...لودھراں میں عید کے دوسرے دن پکنک منانے کے لئے جانے والی گاڑی میں سلینڈر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی،حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو لودھراں کے علاقے گوگڑاں سے ہیڈ پنج ند پکنک منانے کے لئے جارہے تھے کہ غریب آباد کے قریب ویگن میں سلینڈر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.