1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:12
بلاوایو ٹیسٹ،اعزاز چیمہ کی ٹیم شمولیت پر کوچ اور کپتان میں اختلافات
جنگ نیوز -
بلاوایو...زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق وجہ اختلاف نوجوان فاسٹ بالر اعزاز چیمہ ہیں جنہیں زمبابوے کیخلا ف ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کپتان مصباح الحق نے اعزاز کو ٹیم میں شامل کرنے پر اعتراض کیا جبکہ وقار یونس کا ان کی شمولیت پراصرار تھا۔