تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:47

کوئٹہ :گلستان روڈ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی

اے آر وائی - کوئٹہ میں گلستان روڈ پر ہونے والے دھماکے کے مزید دو زخمی چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔ جب کہ اکیس افراد شہر کے مخلتف اسپتالوں مٰیں زیر علا ج ہیں۔



گذشتہ روز گلستان روڈ پر گاڑی میں نصب بم پھٹنےکے نتیجے میں 10 افراد مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے تھے جبکہ آج ایک بچی اور ایک نو جوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دھماکے کے نتیجے میں دو دکا نیں ،متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں۔جبکہ متعددعمارتوں کے شیشےبھی ٹوٹ گئےتھے ۔



گذشتہ روز کوئٹہ میں گلستان روڈ پرگاڑی میں نصب بم پھٹنےکے نتیجے میں 10 افراد مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے تھے جبکہ آج ایک بچی اور ایک نو جوان بھی زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گئےہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 21 فراد زخمی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.