تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

ذوالفقار مرزا کو سازشوں کا انکشاف اپنے دور میں کرنا چاہیے تھا، وسان

جنگ نیوز -


خیر پور...صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے 3 سال پرانی بات کی ہے ، ملک کے خلاف سازشوں کا انکشاف ان کو اپنی وزارت کے دور میں کرنا چاہیے تھا، اب وہ اپنی باتوں کے خود ذمہ دار ہیں۔وسان ہاوٴس خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ منظوروسان کا کہنا تھا کہ قوم پرستوں کے کراچی میں یکطرفہ آپریشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ کراچی میں دہشت گرد ، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جارہا ہے جس میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں 22 اگست سے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اب تک ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث 500 ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ دوماہ میں سندھ میں 15 ہزار پولیس کانسٹیبل اور 700 اے ایس آئی بھرتی کرکے اندرون سندھ بھی ڈاکووٴں اور اغواء کاروں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا،محکمہ پولیس میں کرمنل اہلکاروں کی موجودگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں اب تک محکمہ پولیس میں کوئی بھرتی نہیں کی۔ البتہ ذوالفقار مرزا کے دور میں کچھ کرمنل پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں ہوئی ہوں تو ان کا علم نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.