تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:48

میرپورخاص میں طوفانی بارش ،زراعت کو شدید نقصان

جنگ نیوز -
میر پور خاص...میرپورخاص ضلع میں طوفانی بارش نے ساٹھ فی صد سے زائد زراعت کو نقصان پہنچایا ، تاہم ان حالات میں بھی غریب کاشتکاروں نے ہمت نہیں ہاری اور آخری لمحات تک فصل کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ میرپورخاص ضلع میں کئی روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارش نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچایا۔ رہی سہی کسر سیم نالوں اور نہروں میں پہ در پہ پڑنے والے شگافوں نے پوری کردی۔ کاشتکاروں کے گھر تباہ ہوئے اور وہ اپنے خاندان سمیت سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ان حالات کے باوجود غریب کاشتکاروں نے ہمت نہیں ہاری اور جان خطرے میں ڈال کر اپنی فصل بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت زرعی اراضی پر چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔ ایسے میں بغیرکسی حفاظتی اقدامات کے ان کاشتکاروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بچی کھچی کیلے کی فصل بچانے کی کوششیں کی ہیں کہ دو وقت کی روٹی کا کچھ سہارا ہوسکے۔ کاشتکاروں کو شکایت ہے کہ بڑے زمینداروں نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کی زمینوں پر پانی چھوڑ کر انہیں تباہ کردیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی کوئی داد رسی کو نہیں پہنچا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.