1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:48
پشاور میں تیز بارش،پانی سہیل آباد کے مکانات میں داخل
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور میں موسلادھاربارش کے باعث پانی نواحی علاقے سہیل آباد کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پشاورمیں بھی ملک کے کئی دوسرے شہروں کی طرح آج موسلادھاربارش ہوئی اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے بارش کا پانی نواحی علاقے سہیل آباد کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے سیکڑوں مکین کومشکلات کا سامنا کرناپڑا۔علاقے کی گلیاں دریا کا منظرپیش کرنے لگیں۔ لوگ اپنی مددآپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ نکاسی آب کے ناقص نظام کو بہتر بنایا جائے۔