تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:27

132 پاکستانی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

جنگ نیوز -


اسلام آباد ... جدہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کے سبب وہاں پھنسے ہوئے 132 پاکستانی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ان مسافروں کو 27 اگست کو پاکستان آناتھا۔ تاہم پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے یہ لوگ جدہ میں چار دن تک پھنسے رہے۔ رات گئے یہ132 مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ مسافروں کے مطابق جدہ میں انہیں ائر لائن نے رہائش فراہم کی تھی لیکن پاکستان روانگی سے پہلے 16 گھنٹے تک انہیں جدہ ایر پورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ اسلام آباد ایر پورٹ پر مسافروں اور ان کے رشتے داروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.