تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:27

جدہ میں چار روز سے پھنسے 150 پاکستانی آج وطن پہنچیں گے

جنگ نیوز -


جدہ ... سعودی ائرلائن نے جدہ میں چار روز سے پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کر لیا ہے۔ خصوصی پرواز آج ان مسافروں کو لے کر لاہور پہنچے گی ،جدہ ائر پورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانی معتمرین کی آواز جیو نیوز نے اعلیٰ حکام تک پہنچائی جس کے بعد سعودی ایر لائن نے ان کی وطن واپسی کے انتظامات کرلیے ہیں۔ ائر لائن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الحازمی نے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل عبد السالک خان کو بتایاکہ150 پاکستانیوں کو لے کر سعودی ائر لائن کی خصوصی پرواز آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے جدہ سے لاہور روانہ ہوگی۔ ان مسافروں کو سعودی ایرلائن کی پرواز نمبر 728 کے ذریعے 28 اگست کو لاہور روانہ ہونا تھا۔ تاہم مصر ، الجزائر اور دیگر ممالک کے معتمرین کی ہنگامہ آرائی کے سبب مختلف ممالک کے لئے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی تھی اور پاکستانی معتمرین تین دن تک جدہ ائر پورٹ پر بے یار و مددگار پڑے رہے۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد سعودی ائیرلائن نے گذشتہ روز مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کردی جبکہ پاکستانی قونصل جنرل نے مسافروں کی شکایات دور کرنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.