2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:38
کوئٹہ : نلکوں سے پانی کے بجائے گیس نکلنے لگی
جنگ نیوز -
کوئٹہ : نلکوں سے پانی کے بجائے گیس نکلنے لگی
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور نیچری میں کئی گھروں میں پانی کے نلکوں سے گیس نکلنا شروع ہوگئی ہے۔مری آباد اور نیچری کے مکینوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ رات گئے علاقے کے دو درجن سے زائد گھروں میں اچانک نلکوں سے گیس نکلنا شروع ہوگئی۔ آگ لگنے کاخطرہ ہونے کے سبب لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ مکینوں کی اطلاع پر انتظامیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر عملے کو طلب کرلیا۔ جس نے دونوں علاقوں میں گیس کی سپلائی بند کردی۔ تاہم مرمت کا کام صبح کیا جائے گا۔