2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:38
امریکا کے داخلی مسائل پر اوباما کی مقبولیت میں مزید کمی
جنگ نیوز -
امریکا کے داخلی مسائل پر اوباما کی مقبولیت میں مزید کمی
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی اور ان کے حامیوں کی تعداد صرف بیالیس فیصد رہ گئی ہے۔ایک امریکی ٹی وی اور کیونی پیک کے حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق روزگار کے معاملے پر صدر اوباما کی مقبولیت 52 سے فی صد کی ریکارڈ حد تک گر گئی ہے۔ 66فی صد لوگوں نے بجٹ خسارے سے نمٹنے کی اوباما کی پالیسیوں کو نا پسند کیا ہے ، تاہم امریکی عوام کی اکثریت نے خارجہ پالیسی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صدر اوباما کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔