2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:38
کراچی :جوئے کے اڈوں پررینجرزکے چھاپے،58 افرادگرفتار
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقوں چنیسر گوٹھ اور جمشید ٹاوٴن میں جوئے کے اڈوں پر رینجرز نے چھاپے مارے اور 58 مشتبہ افراد گرفتارکرلیے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جوئے خانوں کے خلاف رینجرز کی کارروائی سے جرائم کے روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔