2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:38
امریکا: سمندر پھر سرکش ،عوام سرفنگ کرنے لگے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر سمندر پھر جوش مارنے لگا ہے،لیکن عوام نے اسے تفریح کا ذریعہ بنالیا،اور سرفنگ کرنے لگے ہیں،کیلی فورنیا کے ساحل پر سمندر ایک بار پھر سرکشی دکھانے لگا ہے،اونچی اور زوردار لہریں ساحل سے اپنا سر ٹکرا رہی ہیں،نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کا زور ٹوٹنے پر اس کے اثرات یہاں ظاہر ہونے لگے ہیں،لیکن سرفرز نے اسے تفریح کا ذریعہ سمجھ کر انجوائے کرنا شروع کردیا ہے،مقامی سرفرز کا کہنا ہے کہ ایسی اونچی لہریں ہر تین سے چار ماہ میں پیدا ہوتی ہیں،جوہمارے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں۔