تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:24

جدہ میں پھنسے معتمرین کی لاہور اور اسلام آباد واپسی

جنگ نیوز -


لاہور/اسلام آباد…جد ہ میں پروازوں کی روانگی میں تاخیر کے سبب وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی2 پروازیں اسلام آباد اور لاہور پہنچ گئیں ،جبکہ ایک پرواز 10 بجے کراچی ایر پورٹ پہنچ گئی۔جدہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کے سبب وہاں پھنسے ہوئے 132 پاکستانی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز 742رات گئے اسلام آباد پہنچ گئی۔ جدہ سے عمرہ زائرین کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 7322 لاہور ایر پورٹ پہنچ گئی ،اسلام آباد اور لاہور پہنچنے والے دونوں پروازوں میں مجموعی طور پر 394 مسافر وطن واپس پہنچ گئے، ان مسافروں کو 27 اگست کو پاکستان آناتھا۔ تاہم پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے یہ لوگ جدہ میں چار دن تک پھنسے رہے۔اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا کہناتھاکہ جدہ میں انہیں ائر لائن نے رہائش فراہم کی تھی لیکن پاکستان روانگی سے پہلے 16 گھنٹے تک انہیں جدہ ایر پورٹ پر انتظار کرنا پڑا ، اسلام آباد ایر پورٹ پر مسافروں اور ان کے رشتے داروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔جدہ سے پی آئی اے کی تیسری پرواز پی کے 7422 9 گھٹنے کی تاخیر کے بعد 10 بجے کراچی ایر پورٹ پہنچ گی۔ادھر لاہور پہنچنے والے 260 معتمرین کا کہنا ہے کہ عید الفطر جیسا تہوار بھی انہوں نے ائرپورٹ پر گذارا۔۔عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جانے والے سینکڑوں پاکستانی معتمرین پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے جدہ ائرپورٹ پر پھنس گئے جہاں وہ بے یارومددگارپڑے رہے اور عیدالفطر بھی ائرپورٹ پر گذاردی ۔ لاہور پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں عید بے سرو سامانی کے عالم میں سعودی عرب میں گزارنی پڑی۔لیکن پی آئی اے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی اور کسی نے بھی ان کا حال نہیں پوچھا،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی وجہ سے ان کی واپسی ممکن ہوئی ورنہ نجانے انہیں مزید کتنا خوار ہونا پڑتا،جدہ ائرپورٹ پر گذشتہ کئی دنوں سے پھنسے عمرہ معتمرین کو مزیددو خصوصی پروازوں کے ذریعے آج لاہور پہنچایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.