2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:30
ملک کے متعدد مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی توقع
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے کئی جنوبی علاقوں میں بارشیں دینے والا سسٹم متحرک حالت میں موجود ہے اور اس کے دوران میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی ، قلات میں سب سے زیادہ بارش 88 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نواب شاہ 69، پڈعیدن57، میرپورخاص50، دادو 48 ،رحیمیارخان 45، مٹھی 43، خانپور 30 ملی میٹر بارش ہوئی، حیدرآباد 28 ملی میٹر،لوئردیر 27، پتن 26، کالام 25، بدین 24، ہنزہ و ڑوب 21، پاراچنار 20، مالم جبہ 17 میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سکھر میں 16، منگلا و سیال کوٹ 14، سیدوشریف و چکوال 13، پشاور و روہڑی 12، لاڑکانہ 11، بارکھان 10 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب و خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے، سندھ ،مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں کئی مقامات پر مزید 4 سے 5 روز تک تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔