تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:53

منگلاڈیم میں پانی کی سطح بلند کرنے کیخلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
میرپور......منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند کرنے کے خلاف میر پور آزاد کشمیر میں متاثرین منگلا ڈیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورڈیم سے ملحقہ تمام متاثرہ کالونیوں سے احتجاجی جلوس نکالے۔متاثرین منگلا ڈیم نے حکومت پاکستان اور واپڈا کی طرف سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند کرنے کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے چوک شہیداں میں جمع ہو کر احتجاجی دھرنا دیا اور واپڈا اور حکومت پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔متاثرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ متاثرین کی آباد کاری تک منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ہرگز بلند نہ کی جائے۔بصورت دیگر متاثرین احتجاج کے دائرہ کار کو اسلام آباد تک پہنچائیں گے،متاثرین کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والا معاوضہ انتہائی کم ہے جس میں5لاکھ روپے فی خاندان کا اضافہ کیا جائے تاکہ متاثرین اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.