تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 93میگاواٹ ہوگیا

جنگ نیوز -


لاہور...ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 93میگاواٹ ہوگیا،تاہم گھریلو صارفین عید کے تیسرے روز بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12ہزار 143جبکہ طلب 14 ہزار 236 میگاواٹ ہے۔کراچی کو 7 سو میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی،بجلی کی ہائیڈل پیداوار5 ہزار 909 اور تھرمل جنریشن ایک ہزار 212میگاواٹ ہے۔پیپکو کو نجی بجلی گھروں سے 4 ہزار 893 اور کرائے کے بجلی گھروں سے 113 میگاواٹ بجلی میسر ہے۔ پیپکو کے اعلان کے مطابق عید کے ایام میں گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے اور بجلی کا شارٹ فال انڈسٹریل صارفین کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرکے پورا کیا جارہا ہے تاہم ہفتہ کے روز سے گھریلو صارفین کو ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کی کوفت برداشت کرنا پڑے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.