تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے جرگہ تشکیل دیں گے، وفاقی وزیر

جنگ نیوز -


پشاور...ریاستی اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر انجینئر شوکت اللہ نے افغانستان میں اغواء پاکستانی بچوں کی بازیابی کیلئے جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا وفاقی وزیر شوکت اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی بچوں کا افغانستان میں اغواء شدید مذمت کے قابل ہے اور بچوں کا ایسا اغواء پختون روایات کے منافی بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو کی بازیابی کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا اور امید ہے کہ مغوی بچوں کو جلد بحفاظت واپس لایا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.