3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
آئندہ تین روز میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی
جنگ نیوز -
کراچی...محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بعض وسطی اور اکثر جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کی نئی پیش گوئی کردی ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ان علاقوں میں اچانک سیلابی ریلے آسکتے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے موسمیاتی صورت حال کے حوالے سے نیا فوری اطلاع نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مون سون بارشوں کا جاری سلسلہ مزید 4 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، ہفتہ سے پیر تک کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشیں متوقع ہیں ،اسی عرصہ میں جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں بھی اچانک سیلابی ریلے آنے کے خدشات ہیں جبکہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔