3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
سوئیڈن کی سڑک پر نصب 42فٹ اونچا خرگوش کا مجسمہ
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…این جی ٹی...عام طور پر دنیا بھر میں شہر کی دلکشی کے اضافے کیلئے مختلف مقامات پر نا مور شخصیات کے مجسمے نصب کیے جاتے ہیں مگر حال ہی میں سوئیڈن کی ایک شاہراہ پر 42فٹ اونچا خرگوش کاانوکھا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ایک ڈچ آرٹسٹ کے تیارکردہ خرگوش کے مجسمے کو لکڑی سے بنایا گیا ہے جس پر پیلا رنگ کر کے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے۔